معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کے عوام کےسامنے جوابات دیئے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو میڈیا نےتوڑ مروڑ کر پیش کیا،وہ دنیا میں ہونے والے تمام دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں موجود معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے اسکائپ کے ذریعے بھارت میں موجود صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیئے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ، وہ امن پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
ذاکر نائیک نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ قرآن میں معصوم شخص کےقتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے ۔انھیں اسلامی چینل چلائے جانے پر نشانہ بنایا جا رہاہے۔
No comments:
Post a Comment