ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فوج کے اندر گندے عناصر کو ختم کرنے موقع ملا ہے، ہم اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، بغاوت کے ذمہ داروں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، عوام کی خواہش سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں۔
ترکی میں باغی فوجی ٹولے کو پسپا کرنےکےبعد صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے اتا ترک ائر پورٹ پر موجود اپنے ہزاروں حمایتوں سے خطاب کیا، عوام کے محبوب صدرعوام میں گھل مل گئے اور حکومت کا ساتھ دینے پر عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ترک صدر نے کہا کہ حکومت کنٹرول میں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ عوام نے کس کو منتخب کیا ہے، وہ ملک میں ہونے والی کسی بھی بغاوت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ باغیوں نےدیکھ لیا کہ عوام ہمارےساتھ ہیں، انہوں نے جس بھرپور طریقےسےحکومت کا ساتھ دیا ہےاسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ترک صدر نے کہا کہ ملک میں قومی سلامتی اورجمہوریت کےخلاف سازش کی گئی، ملکی یک جہتی اوراتحادکےخلاف بغاوت کی کوشش کی گئی جسے عوام نے ناکام بنا دیا،پہلےبھی عوام کی خدمت کی،اب بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے
No comments:
Post a Comment