ممبئی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے کشمیری پنڈتوں کی تصاویر پوسٹ کیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انوپم کھیر کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت سامنے آئی جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہاؤں کو چھورہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً 40 کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں لیکن انوپم کھیر نے بھارتی جنتا پارٹی سے وفاداری اور اپنی متعصبانہ ہندو سوچ کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف تمام بھارتی مظالم نظرانداز کردیئے بلکہ مبینہ طور پر 26 سال پرانی تصاویر اس انداز سے ٹوئٹر پر شیئر کرائیں جیسے یہ حالیہ دنوں ہی کا واقعہ ہو۔
بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق یہ تصویر ممکنہ طور پر واندھاما سانحے کی ہے جو 1998ء میں ہوا تھا اور اس صورت میں بھی یہ تصویر 18 سال پرانی بنتی ہے۔
No comments:
Post a Comment