The Daily Mail Urdu

Sunday, July 17, 2016

موبائل گیم ’پوکی مون گو‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے

ہرچھوٹا بڑا شخص پوکی مون گو کے بخار میں مبتلا، گیم نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کےجھنڈے گاڑ دئیے۔
لندن: بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کے نئے موبائل گیم ‘’پوکی مون گو‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کےجھنڈے گاڑ دئیے، ایک وقت میں اتنے زیادہ افرادنے گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی کہ اس کا سرور ہی کریش کرگیا۔
ہر چھوٹا بڑا شخص پوکی مون کے بخارمیں مبتلا نظرآنے لگا ہے جس کی وجہ سے گیم نے اپنی ریلیز کے دو دن بعد ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس گیم پر ہر شخص اوسطاً 43 منٹ 22 سیکنڈ صرف کرتا ہے جو کہ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ صارفین سے زائد ہے۔
اسمارٹ فون صارفین کی ایک بڑی تعداد اس ویڈیو گیم کو ڈاؤن لوڈ کرچکی ہے، جب کہ اچانک لاکھوں افراد کی جانب سے گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کے باعث اس سرور ہی کریش کرگیا۔
پوکی مون گیم کا شوق پاگل پن کی تمام حدوں کو چھو چکا ہے، امریکا میں دو دوست پوکی مون گیم میں اتنے گم ہوئے کہ وہ نوے فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جاگرے۔ بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ نیوزی لینڈ کے شہری ٹام نے تو اس گیم کے شوق میں اپنی نوکری کو ہی لات دے ماری۔
پوکی مون ایک غیرحقیقی جانور نما مخلوق ہے جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے، پکڑے جانے کے بعد پوکی اپنا درجہ بڑھاتا اور مزید طاقتور ہو جاتا ہے ۔ اس گیم کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا تھا اب تک پوکی مون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردارتخلیق کئے جاچکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment