جنرل راحیل شریف کی ریٹائمنٹ کی صورت میں اگلی باری کس کی ہوگی
لاہور (ڈیلی میل اردو 14 جولائی-2016)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے عہدوں کی معیاد 29نومبر2016کو ختم ہورہی ہے اس مدت کے خاتمے سے قبل نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تقرر ضروری ہے کئی حلقوں کی طرف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتا رہتا ہے اسی طرح کے مطالبات اور افواہوں کے خاتمے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے اسی سال کے آغاز میں 25جنوری کو واضح کردیا گیا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہش مند نہیں ہیں ان کی طرف سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کی بابت آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے باضابطہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے ۔جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینارٹی لسٹ کے مطابق جن جرنیلوں میں سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آف آرمی سٹاف تعینات ہونے کا امکان موجود ہے ان میں لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ لیفٹیینٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ شامل ہے ۔
No comments:
Post a Comment