اسلام آباد: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچكزئی كی نااہلیت اور ان کے خلاف آرٹیكل 6 كی كارروائی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی كے خلاف درخواست شہری مظفر علی اخونزادہ نے سپریم كورٹ میں دائر كی جس میں محمود خان اچكزئی سمیت وزارت داخلہ اور اسپیكر قومی اسمبلی كو بھی فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست افغان مہاجرین كے حق میں دئیے گئے بیان كی بنیاد پر دائر كی گئی
درخواست میں مؤقف اختیاركیا گیا ہے كہ محمود اچكزئی نے پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے حلف كی خلاف ورزی كی ہے جس بنا پر ان کا نا اہل قرار دے کر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے۔
No comments:
Post a Comment