The Daily Mail Urdu

Friday, July 22, 2016

رجب طیب اردوغان نے ایسا کیا کام کیا ہے۔؟ جس کی ایک آواز سے پورے قوم نےاپناجان نچاورکیا


Turkey with Erdogan
 1 ) طیب اردگان کی آمد کے بعد ترکش اکانومی 2002 سے 2012 کے درمیان کی گروتھ 64% حقیقی جی ڈی پی میں اور 43% جی ڈی پی میں پر کیپیٹل اضافہ ہوا
2 ) طیب اردگان کی آمد سے قبل آئی ایم ایف کا ترکی پہ قرضہ 23.5 بلین ڈالر تھا، جو دوہزار بارہ میں 0.9 بلین ڈالر یعنی 900 کروڑ ڈالر رہ گیا، طیب اردگان نے فیصلہ کیا کہ ہم کوئی نیا قرضہ نہیں لیں گے ، کچھ ہی عرصہ میں یہ قرضہ بھی ختم ہوگیا، اور اعلان کیا کہ اب آئ ایم ایف ہم سے اپنے لئے قرضہ لے سکتا ہے، ( یعنی قرض لینے والے قرضہ دینے کے قابل ہوگئے)
3) ترکی کے حکومتی قرض یورپی یونین کے نو ممالک اور روس سے بھی کم ریکارڈ سطح 1.17% پہ ٹریڈنگ کررہے ہیں ،
4) 2002 میں ٹرکش سنٹرل بنک کے ریزرو 26.5 ارب ڈالر تھے ، جو اردگان کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 2011 میں 92.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ، اردگان کی پالیسیوں کی وجہ سے 2002 سے 2004 کے درمیان صرف دو سالوں میں افراط زر کی شرح 32% سے کم ہوکے 9% رہ گئی ،
5) اردگان کے دور حکومت میں ترکی میں 24 نئے ائیر پورٹ بنائے گئے، پہلے 26 ائیر پورٹ تھے اب 50 ہوچکے ہیں،
6) 2002 سے 2011 کے درمیان 13500 کلومیٹر ایکسپریس وے ( موٹروے ) بنائے گئے
7) ترکی کی تاریخ میں ہائی سپیڈ ٹرینوں کے لئے پہلی بار ہائی سپیڈ ریلوے لائنز بچھائی گئیں اور 2009 میں ان پہ پہلی بار ہائی سپیڈ ٹرینز ( 250.کلومیٹر فی گھنٹہ ) چلائی گئیں ، صرف آٹھ سالوں میں 1076 کلومیٹر نئی ریلوے لائنز بچھائی گئیں ، اور 5449 کلومیٹر ریلوے لائن کو رینیو کیا گیا ،
8) ملکی تاریخ میں پہلی بار صحت کے محکمہ میں اربوں ڈالر خرچ کئے گئے اور غریب عوام کے لئے مفت علاج معالجہ کے لئے مفت گرین کارڈ سکیم کا اجراء کیا گیا ،
9) 2002 میں تعلیم کے لئے 7.5 بلین لیرا ( ترک کرنسی ) مختص کی جاتی تھی ، اردگان نے 2011 تک رفتہ رفتہ اسے 34 بلین لیرا تک پہنچادیا، بجٹ کا سب سے بڑا حصہ وزارت تعلیم کے لئے مختص کردیا اور ملک میں 2002 میں 98 یونیورسٹیوں کی تعداد کو 2012 اکتوبر میں 186 یعنی تقریبا ڈبل کردیا ،
10) 1996 میں ترکی کرنسی لیرا ایک ڈالر کے 222 ملتے تھے ، اردگان کی معاشی اصلاحات کی وجہ سے اب 2016 میں ایک ڈالر کے 2.94 لیرا ملتے ہیں لیرا کی قدر وقیمت میں یہ اضافہ اتنا بڑا اضافہ ہے جس نے عالمی سامراج کی راتوں کی نیند اور دن کا چین اڑا رکھا ہے، یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بناء پہ طیب اردگان کے خلاف بغاوت کروائی گئی.

Salute

No comments:

Post a Comment