ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے لارڈز کے میدان پر تاریخ رقم کر دی، کرکٹ تاریخ میں برس کی عمر میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ۔
(خبر جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں 42 سال اور 47 دن کی عمر میں سنچری سکور کی جس کے ساتھ ہی وہ سنچری سکور کرنے والے دنیا کے معمر ترین کپتان بھی بن گئے، سنچری بنانے والے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں مصباح الحق نے 7واں نمبر حاصل کر لیا ، انگلینڈ کے جیک ہوبز نے 46برس کی عمر میں ٹیسٹ سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا رکھا ہے ۔
وہ 42 سال کی عمر میں ٹیم کی قیادت کرنے والے دنیا کے 9ویں کپتان بھی بنے ،ان سے قبل عمران خان 39برس کی عمر میں پاکستان کے قائد رہ چکے ہیں ۔معمر ترین ٹیسٹ کپتان کا اعزاز سابق برطانوی بلے باز ڈبلیو جی گریس کے پاس ہے جس نے 50برس کی عمر میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی
No comments:
Post a Comment