زینگائے: چین میں گدھے کی ایک بڑی سگریٹ کا کش لگاتے اور نتھنوں سے دھواں نکالنے کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوتی جارہی ہے۔
چین کے صوبے گنسو سے تعلق رکھنے والے گدھے کے مالک کا کہنا ہےکہ جب اس کا گدھا غصے میں ہوتا ہے تو اسے پرسکون رکھنے کے لیے وہ اسے سگریٹ پلاتا ہے اور گدھا اب سگریٹ کا عادی ہوکر اس میں لطف محسوس کرتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق گدھے کے لیے جو سگریٹ بنایا گیا ہے اس میں لکڑی کا برادا اور چھوٹی لکڑیاں ڈالی گئی ہیں۔ جب اسے گدھے کو پیش کیا گیا تو وہ پریشان ہوئے بغیر سکون سے سگریٹ کے کش لے کر خود اپنے نتھنوں سے دھواں نکال رہا ہے۔
اس سے قبل چمپانزی اور دیگر جانوروں کی تمباکو نوشی کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آتی رہی ہیں لیکن کسی گدھے کی جانب سے سگریٹ پینے کی یہ پہلی ویڈیو ہے۔
No comments:
Post a Comment