🌺ایک شخص گھوڑے پر سوار کہیں جا رھا تھا راستے میں اسے ایک شخص ملا جس نے دریافت کیا کہ بوریوں میں کیا ھے؟ سوار نے جواب دیا کہ ایک بوری میں گندم اور دوسری میں وزن برابر کرنے کے لئے ریت بھری ھے.
اس شخص نے کہا اگر گندم کو ھی دونوں طرف تقسیم کر کے ھم وزن لادا جاتا تواس قدر زائد وزن سے گھوڑے کو اور اس قدر غیر ضروری محنت سے آپ کو نجات مل جاتی.
سوار نے کہا_واقعی یہ تدبیر تم نے بھت اچھی بتائی. لیکن یہ تو فرمائیے کہ اس قدر عقل کی موجودگی میں آپ پیدل کیوں جا رھے ھیں، اس شخص نے کہا. یہ اپنی اپنی قسمت ھے. سوار نے کہا ایسی عقل کو اپنے پاس ھی رکھیے جو آپ کو پیدل چلا رھی ھے کہیں اسکا سایہ مجھ پر نہ پڑ جاے. مجھ کو میری بےوقوفی مبارک ھے جس نے مجھے گھوڑے پر سوار کر رکھا ھے.
💐💐💐نتیجہ💐💐💐
خوش قسمتی کا عقل سے کوی تعلق نھیں....

No comments:
Post a Comment