The Daily Mail Urdu

Tuesday, July 19, 2016

یہ 25 سالہ نوجوان انٹرنیٹ پر مسلسل یہ ایک آسان ترین کام کرکے سال کے 5 کروڑ روپے کماتا ہے، ایسا کیا کام کرتا ہے؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

لندن (نیوز ڈیسک)آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے، اگرچہ اکثر لوگ اسے وقت گزاری اور تفریح کا بہانہ سمجھتے ہیں، مگر کچھ ایسے خاص لوگ بھی ہیں جو سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔ پچیس سالہ نوجوان کرس سانچز بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں جو ویب سائٹ ٹویٹر پر @uberfacts اکاﺅنٹ چلاتے ہیں، جس کے ذریعے وہ بس دلچسپ معلومات اور اعدادوشمار شیئر کرتے ہیں اور سالانہ 5لاکھ ڈالر (تقریباً 5کروڑ پاکستانی روپے) کما لیتے ہیں۔ 
ویب سائٹ MSNکی رپورٹ کے مطابق سانچز نے اپنی پہلی ٹویٹ 2009ءمیں کی اور گزشتہ 7سال کے دوران ان کے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بڑھتے بڑھتے ایک کروڑ 80 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔ سانچز نے حال ہی میں CNBC سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پبلشرزکے ساتھ کام کرتے ہیں جو ان کے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر دی گئی معلومات سے اپنی ویب سائٹوں پر مواد شائع کرتے ہیں اور اس مواد کی وجہ سے ان کی ویب سائٹوں پر آنے والے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کے لحاظ سے انہیں ادائیگی کی جاتی ہے ۔ 
وہ اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے بعض اوقات نئی مصنوعات اور فلموں کے لئے براہ راست تشہیر بھی کرتے ہیں لیکن ان کی زیادہ تر آمدنی کا انحصار ان کے اکاﺅنٹ کی وجہ سے تھرڈ پارٹی ویب سائٹوں پر جانے والے انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ سانچز کا ٹویٹر اکاﺅنٹ اس وقت اس مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ کے 150 مقبول ترین اکاﺅنٹس میں سے ایک ہے۔ 
سانچز کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے یہ پتہ نہیں تھا کہ وہ ٹویٹر سے رقم بھی کماسکتے ہیں۔ مگر جب ان کا اکاﺅنٹ بہت مقبول ہونا شروع ہوا تو ”چاچا“ نامی کمپنی نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں سکھایا کہ وہ اپنے فالوورز کی بڑی تعداد کو پیسے میں کیسے بدل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کے ساتھ انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ بھی ان کی آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ ہیں


No comments:

Post a Comment